پیر، 22-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

مین آف دی میچ افغان کھلاڑی ابراہیم زادران کی پاکستان کیخلاف سیاسی بیان بازی

24 اکتوبر, 2023 15:33

چنئی: پاکستان کیخلاف میچ میں مین آف دی میچ قرار پانے والے افغان اوپنر ابراہیم زادران نے اپنا ایوارڈ پاکستان سے نکالے گئے غیر قانونی افغان مہاجرین کے نام کردیا۔

چنئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ورلڈ کپ میں افغانستان نے پہلی بار شکست دی، جس کے بعد انہوں نے گراؤنڈ میں ہی بیان بازی شروع کردی۔

میچ کے اختتام پر ہونے والی پریزنٹیشن میں افغان اوپنر ابراہیم زادران کا کہنا تھا کہ وہ اپنا ایوارڈ اُن افغان مہاجرین کے نام کرتے جنہیں پاکستان سے واپس افغانستان واپس بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے افغانی کرکٹر رحمان اللہ گرباز کو اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا

واضح رہے کہ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر 2023ء تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس میں اب صرف آٹھ دن باقی رہ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بڑی تعداد میں افغان شہری پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم ہے جو دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں۔

تاہم پاکستانی حکام کے مطابق قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان باشندوں کو پاکستان سے بیدخل نہیں کیا جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔