پیر، 22-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

ماضی میں بابر نے بولرز کو مشورہ دینے پر شاداب اور رضوان کو ڈانٹا: سابق قومی کرکٹر

26 اکتوبر, 2023 14:14

لاہور: عمر گل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو میدان میں سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں کو مشورہ دینا اچھا نہیں لگتا ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے انکشاف کیا کہ وہ جب قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے تب بابر نے ایک سیریز کے دوران محمد رضوان اور شاداب خان کو مشورہ دینے پر ڈانٹا تھا۔

سابق کرکٹر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ جتنے بھی سینئر کھلاڑی ہوتے ہیں وہ دباؤ پڑنے کی صورت میں فوراً بولر کے پاس جاتے ہیں اور اس سے بات کرتے ہیں یا کپتان کے ذریعے اپنا پیغام بھجواتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے بدترین شکست، بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز ہوٹل میں رو پڑے

انہوں نے کہا جب میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ کوچنگ اسٹاف میں شامل تھا تب میں نے ایک دو واقعات ایسے دیکھے جہاں شاداب اور رضوان نے بولرز کو بتانے کی کوشش کی تو وہاں ان کو کپتان بابر اعظم کی جانب سے ڈانٹ پڑی۔

عمر گل نے کہا کہ شاید ان کے ذہنوں میں یہی بات ہو جس کی وجہ سے ورلڈکپ میں کوئی سینئر کھلاڑی بولرز کے پاس نہیں جا رہا یا ہو سکتا ہے انہیں منع کیا گیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔