اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ، قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں

27 اکتوبر, 2023 15:15

چنئی: آئی سی سی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی آسان بنانے کیلئے میں آج پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف اپنا اہم میچ کھیلے گا۔

ٹیم ذرائع کے مطابق چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

حسن علی اور اسامہ میر پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں جبکہ ان دو کھلاڑیوں کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: حسن علی بخار میں مبتلا، جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے باہر

آج پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستانی ٹیم 3 مسلسل شکستوں کے بعد چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔