غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 377 فلسطینی شہید، تعداد 8000 سے متجاوز

غزہ: اسرائیل نے غزہ کے 53 مقامات پر بمباری کرتے ہوئے مزید 377 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیل کی جانب سے حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ سمیت کئی کارکنوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8000 سے تجاوز کرگئی جبکہ 22 ہزار افراد زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے شہری اس جنگ کو فیصلہ کن معرکہ سمجھیں، فتح ہماری ہوگی: ترجمان حماس
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کو شکست دینا اسرائیل کے لیے وجود کا امتحان ہے: نیتن یاہو
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں 3631 بچے اور 1872 خواتین بھی شامل ہیں۔
Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












