نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر ورلڈکپ سے باہر، طویل قد متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل

بنگلورو: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر میٹ ہینری انجری کے باعث آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق میٹ ہینری کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران چوٹ لگی تھی جس سے صحتیاب ہونے میں انہیں دو سے چار ہفتے درکار ہوں گے۔
بورڈ حکام کے مطابق میٹ ہینری کی جگہ کائل جیمیسن کو نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم ہینری کے بارے میں سوچ رہی ہے اور ہم اس کے لئے پریشان ہیں، میٹ ہینری ایک طویل عرصے سے ہمارے ون ڈے سکواڈ کا حصہ رہا ہے اور اس ٹورنامنٹ سے اس کا باہر ہونا ہمارے لئے انتہائی مایوس کن ہے۔
Matt Henry has been ruled out of the @cricketworldcup with a torn right hamstring and has been replaced in the squad by Kyle Jamieson. An MRI scan confirmed he has a grade two lower tear which will require at least 2 to 4 weeks to recover from. #CWC23 https://t.co/HXmethEthZ
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 3, 2023
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل بری خبر سامنے آگئی

گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ ہینری پچھلے کچھ سالوں سے مسلسل آئی سی سی کے ٹاپ ٹین ون ڈے بولرز کی فہرست میں شامل ہے جو اس کی مہارت کا ثبوت ہے، وہ ٹیم کا ایک بہترین کھلاڑی ہے، افسوس کہ ہم اس کے تجربے سے محروم رہیں گے۔
دوسری جانب کائل جیمیسن جمعرات کو بینگلور پہنچے تھے اور توقع ہے کہ وہ آج بروز جمعہ کو ٹیم کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں شریک ہوں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












