شاداب انجری کا شکار، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں ابرار کی شمولیت کا امکان

بنگلورو: آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لیںڈ کے خلاف میچ سے قبل نائب کپتان شاداب خان تاحال ان فٹ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کنکشن انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں، شاداب خان رواں برس تیسری بار کنکشن انجری کا شکار ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر ورلڈکپ سے باہر، طویل قد متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وہ مکمل فٹ نہ ہوئے تو انکی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دونوں ٹیمز کے لئے کافی اہم ہے۔
اگر پاکستان کو ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کرنا ہے تو انہیں نیوزلینڈ اور انگلیںڈ کے خلاف لازمی جیتنا ہوگا جس کے بعد دونوں کے درمیان نیٹ ریٹ پر فیصلہ سامنے آئے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












