اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

ورلڈکپ: افغانستان نے نیدرلینڈز کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

03 نومبر, 2023 20:23

لکھنؤ: آئی سی سی ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں افغانستان نے نیدرلینڈز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغان بولرز کے سامنے نیدرلینڈز کی ٹیم جم کرنہ کھیل سکی اور 47 ویں اوور میں 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، سائبرانڈ 58 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

نیدرلینڈز کا 180 رنز کا ہدف افغانستان نے 32 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، حشمت اللہ شاہدی 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل بری خبر سامنے آگئی

افغانستان نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرلی اور سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، جنوبی افریقا 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

افغانستان 7 میچز میں 4 میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔