سیمی فائنل کی امیدیں برقرار، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے ہرادیا

بنگلورو: آئی سی سی ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دے دی۔
اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رن کے ہدف کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رن بنائے تھے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا اور ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوور میں 342 رن کا ہدف ملا۔
پہلی مرتبہ بارش رکنے سے قبل پاکستان نے 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر 160 رن بنائے تھے، نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے تھے، پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 10 رن آگے تھا۔
ایک وکٹ کے بعد بابراعظم اور فخر زمان نے کمان سنبھالی اور فخر زمان نے کیویز پر لاٹھی چارج کردیا۔
فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
فخر زمان نے مجموعی طعر پر اپنی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے لگائے اور 81 گیندوں پر 126 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز بنائے۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے، اوپنر رچن رویندر نے 108 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان کین ولیمسن 95 پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ کہ اوپنر ڈیوون کانوے 35، ڈیرل مچیل 29، مارک چیپمین 39، گلین فلپس 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مچیل سینٹنر 26 اور ٹام لیتم 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3، حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












