اتوار، 21-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم کا کپتان تبدیل ہوگا یا نہیں؟، ذکاء اشرف نے بتادیا

06 نومبر, 2023 20:44

بہاولپور: ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے بعد کپتان تبدیل ہوگا یا نہیں ہوگا اس کا فیصلہ مکمل ایک کمیٹی کرے گی جو ٹیکنیکل کمیٹی ہے ان کی مشاورت سے فیصلہ ہوگا ابھی ہمیں مثبت سوچنا چاہیے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کے پلیئرز میں جتنے کھلاڑیوں کو پیسے مل رہے ہیں وہ پاکستانی کھلاڑیوں سے بہت زیادہ ہوتے ہیں، بی سی سی آئی اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سے بہت زیادہ معاوضے دیتا ہے وہ کھلاڑیوں کو دیگر لیگز میں جانے بھی نہیں دیتا۔

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ ہم نے کھلاڑیوں کا معاوضہ اس لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ دیگر لیگز کی طرف نہ دیکھیں ان کا مکمل فوکس قومی ٹیم کے لیے ہو پی ایس ایل لیگ ہی کھیل سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جناح/گاندھی ٹرافی؛ ذکا اشرف نے بھارتی بورڈ کو دوطرفہ سیریز کی پیشکش کردی

ان کا کہنا تھا کہ انضمام صاحب کی میں بڑی عزت کرتا ہوں ایک بڑے کھلاڑی ہیں جو بندہ بھی ملک کے لیے پرفارم کرتا ہے میرے دل میں اس کے لیے عزت ہے، انضمام کو میں نے ملاقات کے لیے ملایا تھا مگر اس سے پہلے ہی انہوں نے استعفی بھیج دیا اب جو انکوائری ہوگی اس پر فیصلہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی بھی ایک بڑا کھلاڑی ہے ان سے ہم نے اسکول کرکٹ کے حوالے سے بات چیت کی ہے، شاہد آفریدی کے جذبے کی ان کی خیالات کی قدر کرتا ہوں اسکول سے جو بچے سامنے آئیں گے وہ ایک کھلاڑیوں کی پنیری ہوگی۔

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد کپتان تبدیل ہوگا یا نہیں ہوگا اس کا فیصلہ مکمل ایک کمیٹی کرے گی جو ٹیکنیکل کمیٹی ہے ان کی مشاورت سے فیصلہ ہوگا ابھی ہمیں مثبت سوچنا چاہیے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔