ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

ورلڈکپ؛ ‘پاکستان زندہ بھاگ!’، وریندر سہواگ کا قومی ٹیم پر طنز

10 نومبر, 2023 14:52

کولکتہ: آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد پاکستان کیلئے سیمی فائنل کے راستے ناممکن ہونے پر سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ طنز کرنے لگے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سری لنکا کی شکست کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پاکستان زندہ بھاگ! محفوظ پرواز کے ساتھ گھر جائیں’۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں اور 160 بالز سے شکست دی تھی جسکے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو بھی تقریباً ختم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مین آف دی میچ افغان کھلاڑی ابراہیم زادران کی پاکستان کیخلاف سیاسی بیان بازی

سری لنکا کیخلاف جیت کے بعد نیوزی لینڈ کے 10 پوائنٹس ہیں اور انکا نیٹ ریٹ +0.743 ہے جبکہ پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ +0.036 کے نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔