بگ بیش لیگ: میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کا ایک اسٹینڈ ‘پاکستان بے’ سے منسوب

میلبرن: آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کا ایک اسٹینڈ "پاکستان بے” سے منسوب کردیا گیا۔
میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کے مخصوص ایریا کو "پاکستان بے” کا نام دیا گیا ہے جہاں میلبرن اسٹارز کے مداح بیٹھ کر ابتدائی 3 ہوم میچز دیکھ سکیں گے۔
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔
بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کے ابتدائی تین میچز 13 دسمبر، 2 اور 6 جنوری کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ میں گلین میکسویل نے ریکارڈ قائم کردیا
اس کے علاوہ میلبرن اسٹارز نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے نام سے ممبرشپ کا بھی آغاز کردیا ہے۔
ممبرشپ حاصل کرنے والے فینز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان بے میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔
دوسری جانب ایم سی جی کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بے کے نام سے شروع کر دی گئی ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












