ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

آسٹریلیا سے شکست کا صدمہ، افغان کرکٹرز پاکستانی پلئیرز پر طنز کرنے لگے

10 نومبر, 2023 15:01

آئی سی سی ورلڈکپ میں گلین میکسویل کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی افغان کرکٹرز باز نہیں آئے۔

گزشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان ٹریننگ کے دوران آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل کے نو فٹ ورک انداز کو اپنانے کی کوشش کرتے دیکھائی دے رہے تھے۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد افغان کرکٹرز نے پاکستانی کرکٹرز پر طنز کرنا شروع کردیا۔

افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور بولر نوین الحق نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی، جس میں لکھا کہ ‘نو فٹ ورک لیکن! پروگرام تو ابھی سے وڑ گیا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں: میکسویل کی 201 ایک رنز کی شاندار اننگز، افغانستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

قبل ازیں افغان کرکٹرز آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل کے سامنے بے بس نظر آئے، 91 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے باوجود 201 رنز کی اننگز کھیل کر میکسویل نے افغان ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو بری طرح روند ڈالا، جس سے افغان کرکٹرز بوکھلا گئے ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ سے سری لنکا کی ہار کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں بھی دم توڑ رہی ہیں، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ناقابل یقین انداز میں میچ جیتنا جس کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

 

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔