انگلینڈ سے آخری لیگ میچ بھی شکست؛ پاکستان کا ورلڈکپ کا سفر ختم

کلکتہ: آئی سی سی ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی۔
کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 338 رنز کے تعاقب میں 44 ویں اوور 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے آغا سلمان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان بابر اعظم 39، محمد رضوان 36، حارث رؤف 35، سعود شکیل 29، شاہین شاہ آفریدی 25، شاداب خان 4، افتخار احمد 3، فخر زمان 1 اور عبداللہ شفیق 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد وسیم جونیئر 16 رنز بنا کر ناقابلِ شکست دہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 3، عادل راشد، گس ایٹکنسن اور معین علی نے 2، 2 جبکہ کرس ووکس نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: بابر اعظم کا ہار ماننے سے انکار، اگلے میچ کیلئے پُر عزم
انگلش اوپنرز نے ٹیم کو 82 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم ڈیوڈ ملان 31 اور جونی بیرسٹو 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تیسری وکٹ کی شراکت میں بین اسٹوکس اور جو روٹ نے 132 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ بین اسٹوکس نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 84 رنز جبکہ مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ 60 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان جوز بٹلر 27، 20 ہیری بروک 30، معین علی 8، ڈیوڈ ولی 15 اور گس ایٹکنسن 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے 2، 2 جبکہ افتخار احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












