اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے زیر حراست پچاس سے سو قیدی جلد رہا ہوسکتے ہیں جبکہ رہائی پانے والے قدیوں میں خواتین اور بچے شامل ہوں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل بھی فلسطینی خواتین اور کم عمر قیدیوں کو رہا کرے گا جبکہ جنگ میں تین دن سے پانچ دن کا وقفہ ہوگا اور اس دوران ایندھن کے ٹرکوں کو غزہ تک رسائی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: غز ہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امت مسلمہ ایک پیج پر ، فوری جنگ بندی کا مطالبہ
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس جنگ کسی بھی وقت دوبارہ شروع کرنے کا اختیار ہوگا۔
Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












