ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

وانکھڈے: بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے لیجنڈ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ویرات کوہلی نے ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے ٹنڈولکر کا 49 سینچریوں کا ریکارڈ توڑا۔
کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے، انہوں نے یہ سنگ میل 291 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں عبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: کوہلی پر تنقید کیوں کی؟، خواتین نے رپورٹر کی چپل سے پٹائی کردی
ویرات کوہلی ون ڈے کیریئر میں 50 سنچریاں اور 71 ففٹیاں اسکور کر چکے ہیں۔
اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے میچز میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












