آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کولکتہ: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر 8 ویں بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹمبا باووما نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
24 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ ملر نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم پوری جنوبی افریقی ٹیم آخری اوور میں 212 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اختتامی اوورز میں کپتان پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت کینگروز نے 213 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں پورا کرلیا۔
مچل اسٹارک 38 گیندوں پر 19 اور کمنز 29 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا
آسٹریلیا نے سب سے زیادہ 8 ویں بار کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
وہیں دوسری جانب جنوبی افریقا کو چوتھی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی ہے جبکہ 1999 کا سیمی فائنل برابر ہوگیا تھا اور آسٹریلیا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت پہلے ہی نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکا ہے، آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل 19 نومبر اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












