ہفتہ، 20-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

وہاب ریاض قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر مقرر

17 نومبر, 2023 20:07

لاہور: سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض قومی مینز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر مقرر کردیے گئے۔

وہاب ریاض آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچ کی سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ٹیم کا انتخاب کریں گے۔

دونوں سیریز اس سال دسمبر کے وسط سے آئندہ سال جنوری تک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

وہاب ریاض نگراں پنجاب حکومت میں نگراں وزیر کھیل کی حیثیت سے بھی کام کررہے ہیں۔

وہاب ریاض نے اپنی تقرری پر کہا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کی سربراہی میرے لیے اعزاز ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔