جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

اے ٹی پی فائنل: نوواک جوکووچ نے ٹائٹل جیت کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

20 نومبر, 2023 14:37

ٹیورین: اٹلی میں ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) ایونٹ کا فائنل جیت کر نوواک جوکووچ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اٹلی کے شہر ٹیورین میں ہونے والے فائنل مقابلے میں جوکووچ نے جاننک سنر کو شکست دیکر ساتویں مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل نہ صرف اپنے نام کیا بلکہ سات مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال پہلی بار فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئے

اس سے قبل اے ٹی پی ایونٹ کے گروپ میچ مرحلے میں ہوم فیورٹ جاننگ سنر نے جوکووچ کو 3-6، 3-6 سے شکست دیکر میچ میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم فائنل میچ میں جوکووچ نے اپنا بدلہ لے لیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔