جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

مائیکرو سافٹ کا ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم میں اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

20 نومبر, 2023 16:03

مائیکرو سافٹ نے اپنا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو پائلٹ (copilot) ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس اے آئی اسسٹنٹ کو پہلے صرف ونڈوز 11 کے لیے جاری کیا گیا تھا مگر اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کو پائلٹ کو ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ نیا اے آئی اسسٹنٹ پہلے بیٹا (beta) صارفین کو دستیاب ہوگا اور آئندہ چند ماہ کے دوران بتدریج ونڈوز 10 ہوم اور پرو ایڈیشنز کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، کو پائلٹ چیٹ جی پی ٹی پر مبنی اے آئی چیٹ بوٹ ہے جسے متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ 2024 میں ونڈوز 12 آپریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کیلئے تیار

کو پائلٹ کو انسٹال کرنے کا طریقہ:

 

اگر آپ کو پائلٹ تک جلد رسائی چاہتے ہیں تو ونڈوز 10 پر چلنے والے کمپیوٹر کو اوپن کریں اور سیٹنگز میں جائیں۔

سیٹنگز میں اپ ڈیٹ اینڈ سکیورٹی اور پھر ونڈوز اپ ڈیٹ پر کلک کریں۔

وہاں Get the latest updates as soon as they’re available آپشن کا انتخاب کریں، جس سے آپ نئی اپ ڈیٹس کو دیکھ کر انہیں انسٹال کر سکتے ہیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔