جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

شکست کا صدمہ، بھارتی فینز نے آسٹریلوی سمجھ کر کیوی کرکٹر کو گالیاں نکال دی

21 نومبر, 2023 14:04

آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر فائنل میں شکست کے بعد بھارتی فینز نے آسٹریلوی سمجھ کر کیوی کرکٹر کو گالیاں دینا شروع کردیں۔

ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد انتہا پسند بھارتی کرکٹ فینز نے کیوی کرکٹر جمی نشیم کو نامناسب کمنٹس کیے جس کے اسکرین شارٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔

کیوی کرکر جمی نشیم نے اپنے انسٹاگرام کے ڈی ایم پر موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا میں نے کیا چیز مِس کردی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مداحوں کی ٹریوس ہیڈ کی 1 سالہ بیٹی اور بیوی کو ریپ کی دھمکیاں

بھارتی فینز کی بدسلوکی کا جواب مزاحیہ انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا نے شکست دی ہے اور نیوزی لینڈ ایک الگ ملک ہے۔

جمی نیشم نے بھارتی فینز کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ایسی نفرت کہاں سے آتی ہے لیکن ان شائقین کو چاہیے کہ اپنی توانائی کسی اچھی جگہ استعمال کریں، فائنل میں آسٹریلیا ٹاس سے لے کر میچ کی آخری گیند تک بہترین ٹیم تھی اور اس بات کو سب کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔