گھنٹوں تاخیر کے بعد حماس نے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کردیا

غزہ: حماس نے گھنٹوں کی تاخیر کے بعد 39 فلسطینی یرغمالیوں کی دوسری رہائی کی تصدیق کردی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 39 فلسطینیوں کے بدلے 13 اسرائیلیوں اور 7 غیر ملکیوں کو رہا کیا جائے گا، اسرائیلی کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر رہائی مؤخر ہوگئی تھی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے رات گئے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا پراسیس شروع کردیا ہے۔
حماس نے کہا کہ قطر اور مصر نے یقین دہانی کرائی کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کریگا۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کے مطابق 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کررہے ہیں۔
حماس کی جانب سے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے جنگ بندی ڈیل کے تحت 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کا آغاز : حماس نے 24 یرغمالی اور اسرائیل نے 39 فلسطینیوں کو رہا کردیا
قطری ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں میں 33 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں، رہا ہونے والوں میں 6 فلسطینی خواتین اور 33 بچے شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق رہا ہونے والوں میں فلسطینی لڑکی شوروق دویات بھی شامل ہیں، شوروق دویات کو 16 سال کی عمر میں قید کیا گیا تھا، شوروق دویات طویل قید کاٹنے والی فلسطینی خاتون ہیں، فلسطینی خاتون شوروق دویات کو 9 سال بعد آج رہا کیا گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












