جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

مودی سرکار کا دباؤ، افغان حکومت نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا

26 نومبر, 2023 13:27

کابل: افغانستان کی حکومت نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا، مودی سرکار کے دباؤ اور اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے سفارت خانہ بند کیا۔

ذرائع افغان سفارت خانے کے مطابق بھارتی حکومت نے پریشر ڈالنے کیلئے معاملات میں رکاوٹیں ڈالیں، 8 ہفتوں کے انتظار کے باوجود بھارتی حکومت کا رویہ حوصلہ شکن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، بھارت افغان فضائی حدود اور طورخم باڈر بند نہ کرے : افغانستان

ذرائع افغان سفارت خانے کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کا جھکاؤ اب طالبان سفارتکاروں کی طرف ہے، بھارتی حکومت نے افغان سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع نہیں کی۔

ذرائع نے بتایا کہ بھارت اور طالبان حکومت کے دباؤ کے پیشِ نظر یہ قدم اٹھایا گیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔