جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم جاری، 4 فلسطینی شہید

26 نومبر, 2023 14:29

اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود بھی باز نہ آیا اور مغربی کنارے میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

گزشتہ روز معاہدے کے مطابق یرغمالیوں کو رہا کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی گئی۔

حماس کی جانب سے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے جنگ بندی ڈیل کے تحت 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تاہم دوسری جانب اسرائیل نے مغربی کنارے کے کیمپ جنین پر حملہ کرتے ہوئے 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

گھر کے باہر کھڑے 25 سال کے فلسطینی ڈاکٹر کو بھی گولی مار کر شہید کردیا گیا جبکہ رام اللہ میں بھی ایک فلسطینی شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے 11 سال بعد رہائی پانے والی خاتون کے گھر پر دوبارہ دھاوا بول دیا

مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 52 بچوں سمیت 229 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس سے شمالی غزہ واپس جانے والے فلسطینی شہریوں پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔