جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

جو روٹ آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے

26 نومبر, 2023 17:52

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے بعد اب بلے باز جو روٹ بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اگلے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ جو روٹ ایونٹ کے 2024 کے ایڈیشن میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

رائلز کے مطابق جو روٹ نے آئی پی ایل 2024 سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، ڈریسنگ روم آپ کی کمی محسوس کرے گا۔

جو روٹ نے نے 19 دسمبر کو ہونے والی نیلامی سے قبل فرنچائزز کو ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے ہی دستبرداری کا بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں تبدیلیاں کریںگے، پھر دیکھیں گے کہ کون آئی پی ایل کھیلنے جاتا ہے : رمیز راجہ

راجستھان رائلز نے جو روٹ کو 2023 میں ایک کروڑ بھارتی روپے (اس وقت تقریباً 121,000 امریکی ڈالر) میں خریدا تھا۔

اس سے قبل آئی پی ایل فرنچائز چنئی سپر کنگز کی جانب سے سوشل میڈیا پر مطلع کیا گیا تھا کہ بین اسٹوکس فٹنس اور اپنے ورک لوڈ کو مینج کرنے کے لیے آئی پی ایل 2024 سے دستبردار ہوئے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔