جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

شدید تنقید کے بعد پی سی بی نے اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کردیا

28 نومبر, 2023 14:11

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید تنقید کے بعد نوجوان کرکٹر اعظم خان پر عائد جرمانے کو ختم کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کرکٹر پر میچ کے دوران بلے پر فلسطینی جھنڈے کا اسٹیکر لگا کر کھیلے پر ریفریز کی جانب سے میچ فیس کی پر عائد کردہ 50 فیصد جرمانے کو ختم کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کی تھی اورایک امپائر کی ہدایت کے باوجود انہوں نے اسٹیکر نہیں ہٹایا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا، اعظم خان کو بڑا جرمانہ کردیا گیا

بورڈ کے مطابق کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں یا اپنے ذاتی پیغامات اپنے ساز و سامان کے ذریعے پیش کریں، اس کے لیے پلیئر یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کو فلسطین کی حمایت پر کرکٹر پر جرمانے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی اس اقدام کے بعد کرکٹ بورڈ کے خلاف شائقین نے اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کیا تھا۔

اس کے علاوہ پی سی بی کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں اعظم خان کے حق میں آواز بلند ہوئی جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر #AzamKhan دو دن تک ٹاپ ٹرینڈ پر رہا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔