جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

آسٹریلیا کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں، پرفارم کرنے کیلئے تیار ہیں: محمد حفیظ

28 نومبر, 2023 17:07

لاہور: محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ابھی تک تو جو پلان ہے اس میں ٹیم ڈائریکٹر کیساتھ ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں، آسٹریلیا کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں، وہاں پرفارم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لڑکوں میں رنز بنانے کی بھوک ہے جو کہ اچھی بات ہے، آسٹریلیا کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں، وہاں پرفارم کرنے کیلئے تیار ہیں، جو پہلے ہوچکا ہے اس کا ذمہ دار نہیں ہوں، اب ملکر بہتر نتائج لائیں گے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ہمیشہ سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں، جب کھلاڑی ٹاپ پر آتے ہیں تو پرفارم کرنا ہوتا ہے، سیکھنا نہیں ہوتا، ابھی تک تو جو پلان ہے اس میں ٹیم ڈائریکٹر کیساتھ ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حارث رؤف دستبردار

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کے پرفارمز کو عزت دی ہے، سب کو شامل نہیں کرسکتے، جو منتخب نہیں وہ مستقبل میں ضرور ساتھ ہوں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔