جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

کیا بھارتی بیٹر ویرات کوہلی وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں؟

29 نومبر, 2023 13:38

اسٹار بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا دورہ جنوبی افریقا کی وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوں گے، انہوں نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔

ویرات کوہلی نے بورڈ سے وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کی بات کی ہے، وہ باکسنگ ڈے سے سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ان دنوں لندن میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بھی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے، وہ بھی انگلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جلد روہت شرما سے ان کے وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل پر بات کریں گے۔

خیال رہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شامل ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔