آسٹریلوی وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دعوت پر مدعو کرلیا

سڈنی: آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البنیز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دعوت پر بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے کینبرا میں قومی اسکواڈ کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے جس پر اسکواڈ 5 دسمبر کو وزیرِ اعظم ہاؤس جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم سڈنی پہنچ گئی
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے میلبرن جائیں گے جہاں وہ آسٹریلوی کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات بھی کریں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












