جمعہ، 19-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پی سی بی نے 3 سابق کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

01 دسمبر, 2023 15:27

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ ممبرز کی تقرری کردی۔

پی سی بی کے مطابق سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ تینوں کنسلٹنٹ فوری طور پر اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے، جن میں 12 جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہونے والی 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ان کا پہلا اسائنمنٹ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر مقرر

پی سی بی کے مطابق یہ تینوں اراکین سلیکشن ڈیوٹی نہ ہونے کے دنوں میں اسکلز کیمپ میں اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔