جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

غزہ کے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی اسرائیلی حملے میں شہید

03 دسمبر, 2023 11:33

غزہ سے تعلق رکھنے والے نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر کے الفلوجہ ٹاؤن میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں فلسطین کے مشہور اور نامور سائنسدان سفیان طیبہ بھی شہید ہوگئے۔

سفیان طیبہ کی شہید ہونے کی تصدیق فلسطین کی وزارت تعلیم نے بھی کی ہے اور بتایا کہ سفیان طیبہ کے ساتھ اسرائیلی حملے میں ان کی فیملی بھی شہید ہوگئی ہے۔

سفیان طیبہ اسلامک یونیورسٹی آف غزہ کے صدر تھے اور طبیعیات (فزکس) اور اطلاقی ریاضی میں سرکردہ محقق تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام اہداف حاصل کرنے تک جنگ جاری رہے گی: اسرائیلی وزیراعظم

غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر فلسطینیوں کا قتل عام شروع کردیا ہے۔

غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد گزشتہ 2 روز میں اسرائیلی فوج نے 400 سے زائد حملے کرکے 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔