نیتن یاہو پورے خطے کے مستقبل سے جوا کھیل رہے ہیں: ترک صدر

دوحہ: رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو پورے خطے کے مستقبل سے جوا کھیل رہے ہیں، جنگ کے ذریعے نتین یا ہو اپنی سیاست بچانا چاہتا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا دوحہ میں ہونے والی جی سی سی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیتن یاہو پورے خطے کے مستقبل سے جوا کھیل رہے ہیں، اسرائیل نے غزہ میں بچوں اور عورتوں کا قتل عام کیا۔
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی اور جنگی قوانین کی خلاف ورزی کی، اسرائیل کو عالمی اورجنگی قوانین کی خلاف ورزی پر سزا دی جائے، جنگ کے ذریعے نتین یا ہو اپنی سیاست بچانا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزید ظلم کرنے کیلئے امریکا نے اسرائیل کو بنکر بسٹر بم فراہم کردئیے
ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ غزہ میں مستقل جنگ بندی چاہتا ہے، غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔
Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











