مشفق الرحیم ہاتھ سے بال روکنے پر آؤٹ ہونیوالے پہلے کرکٹر بن گئے

میرپور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں مشفق الرحیم الگ انداز میں آؤٹ ہونے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے۔
کیویز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگز کے 41 ویں اوور میں بال کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی، بال روکنے پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے مشفق الرحیم کے خلاف آؤٹ کی اپیل کی تو فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیج دیا۔
ٹی وی پر ری پلے دیکھنے کے بعد امپائرز نے جان بوجھ کر گیند ہاتھ سے روکنے پر مشفق الرحیم کو آؤٹ قرار دیا۔
بنگلادیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے 83 گیندوں پر 35 رنز اسکور کیے تھے۔
2017 میں آئی سی سی قوانین کے تحت کوئی بھی کھلاڑی گیند کو ہاتھ کے ذریعے وکٹ میں جانے سے نہیں روک سکتا ہے، اگر بلے باز جان بوجھ کر ایسا کرتا ہے تو اسے آؤٹ قرار دیا جائے گا۔
Mushfiqur Rahim created history today 🇧🇩
Never seen this in Bangladesh cricket before ❌ #BANvNZpic.twitter.com/RnVg3JNNej— Farid Khan (@_FaridKhan) December 6, 2023
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ میں اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
واضح رہے کہ سال 2017 میں آئی سی سی قوانین میں تبدیلی کے بعد فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے پر آؤٹ ہونے والے مشفق الرحیم پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












