جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

سرفراز اور سعود کی تکرار: وائرل ویڈیو پر ترجمان پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

07 دسمبر, 2023 14:02

لاہور: قومی کرکٹر سعود شکیل اور سرفراز احمد کے درمیان کینبرا ٹیسٹ میچ سے قبل تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیان سامنے آگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے دونوں کرکٹرز کے درمیان کینبرا ٹیسٹ میچ سے قبل تکرار کی ویڈیو وائرل ہونے پر کہا کہ سرفراز اور سعود مذاق میں بات کر رہے ہیں، دونوں کے بارے میں بحث کی خبریں بے بنیاد ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سرفراز احمد اور سعود شکیل فزیو اور ٹرینر کے بارے میں بات کررہے تھے، دونوں پلئیرز کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق کپتان اور سعود شکیل ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سعود شکیل سرفراز احمد سے سوال کرتے ہیں کہ میں کب تک آپ کے کام آتا رہوں گا؟، جس پر سرفراز جواب دیتے ہیں کہ آپ میرے کسی کام کے نہیں ہو، میں نے آپ کو کبھی کچھ کرنے کی ہدایت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ میچ سے قبل سعود شکیل اور سرفراز احمد میں تکرار، ویڈیو وائرل

 

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔