جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

08 دسمبر, 2023 14:22

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود پی ایس ایل 9 کے لیے کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹاپ آرڈر بلے باز پاکستان سپرلیگ کے 8 ویں سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے تاہم اب وہ ملتان سلطانز سے ٹریڈ ڈیل کے تحت کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

ڈیل کے تحت لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم ملتان سلطانز جا رہے ہیں، ٹریڈ ڈیل کے تحت ملتان سلطانز کو کنگز کی ڈائمنڈ راؤنڈ کی ایک پِک اور سلور راؤنڈ کی ایک پِک ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑنے کا فیصلہ

فرنچائز کے مالک سلمان اقبال نے شان مسعود کو کراچی کنگز میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کو اسکواڈ میں بہترین اضافہ قرار دیا۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں میں شان مسعود کے تجربہ اور صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔