پاکستانی شائقین کیلئے پرتھ اسٹیڈیم میں مخصوص ‘الکوحل فری’ اسٹینڈز قائم

پرتھ: پاکستانی شائقین کے لئے پرتھ اسٹیڈیم میں مخصوص ’’پاکستان اسٹینڈ‘‘ بنا دیا گیا، جن کو پاکستان بے قرار دیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کے پہلے روز پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی واک کا اہتمام کیا ہے، واک کے شرکاء مشہور سلانی ایونیو سے پرتھ اسٹیڈیم پہنچیں گے۔
پاکستان بے کو الکوحل فری زون قرار دیا گیا ہے جس میں فینز کے لیے چائے، حلال فوڈ اور دیسی کھانے دستیاب ہوں گے۔
اس کے علاوہ میچ کا ٹکٹ 30 ڈالر تاہم پاکستان بے کی ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر بھی دستیاب ہیں، چار سال سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے جبکہ چار سے 15 سال تک کے بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 10 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ: میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کا ایک اسٹینڈ پاکستان بے سے منسوب
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا آمد کے بعد ویسٹ ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے، اب تک میچ کی 18 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں 14 دسمبر سے پرتھ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












