جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

13 دسمبر, 2023 14:19

پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کی بینو قادر ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتان سامل تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے اس موقع پر پرتھ اسٹیڈیم میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ابرار احمد آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی آسٹریلوی ٹیم میں کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔