جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، دو نئے کھلاڑی شامل

13 دسمبر, 2023 14:24

پرتھ: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تین میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی کا پہلا میچ 16 دسمبر سے پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، عامر جمال اور خرم شہزاد اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ہوں گے، محمد رضوان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے، میزبان ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ نائب کپتان ٹریوس ہیڈ ہوں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔