جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پی ایس ایل 9 : شان مسعود کراچی کنگز کے کپتان مقرر

13 دسمبر, 2023 16:39

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے 9 کے لیے کراچی کنگز نے شان مسعود کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

اس حوالے سے کراچی کنگز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں بتایا کہ آئندہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سیزن کے لیے ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔

ٹوئٹ میں کراچی کنگز نے لکھا ‘کنگز اسکواڈ کا شان دار کپتان’۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9: شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

خیال رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم نے شان مسعود کو اس سال ملتان سے ٹریڈ پر حاصل کیا تھا۔

پچھلے ایڈیشن میں کراچی کی قیادت کرنے والے عماد وسیم اب اسلام آباد کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کا پلیئرز ڈرافٹ آج لاہور میں ہوگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔