جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

14 دسمبر, 2023 13:45

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیٹرز کی رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان دوسرے، ساؤتھ افریقی بیٹر ایڈن مارکرم تیسرے، پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم چوتھے، افریقی کھلاڑی ریئلی روسو پانچویں اور انگلش بیٹر ڈیوڈ میلان چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارتی بیٹر رتوراج گائیکواڑ نئی رینکنگ میں ساتویں جبکہ افریقی بیٹر رضا ہینڈرکس ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں، انگلش بیٹر جوز بٹلر نویں اور کیویز بیٹر گلین فلپس دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

باؤلرز رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی رینکنگ میں افغان سپنر راشد خان دوسرے، لنکن باؤلر ہارا سنگا تیسرے، برطانوی باؤلر عادل رشید چوتھے اور لنکن کھلاڑی مہیشن تکھشانا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، شاہین آفریدی کی ایک درجہ ترقی

انگلش کھلاڑی سیم کرن کی چھٹی، افغان کھلاڑی فضل فاروقی کی ساتویں، افغانستان کے باؤلر مجیب الرحمان کی آٹھویں ، ویسٹ انڈیز کے باؤلر اکیل کی نویں اور افریقی باؤلر کی دسویں پوزیشن ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔