جمعرات، 18-جون،2026
جمعرات 1448/01/03هـ (18-06-2026م)

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

14 دسمبر, 2023 13:52

پرتھ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق پرتھ میں کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ بابر اعظم کے کیئریر کا 50 واں ٹیسٹ میچ ہے اور انہوں یہ میچ کھیل کر اور ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

میچ سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی جانب سے 50 ویں ٹیسٹ میں شرکت پر بابر اعظم کو خصوصی سووینئر اور کیپ بھی پیش کی گئی۔

یاد رہے کہ بابر اعظم اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے دوران 3 ہزار 700 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے دوران تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے جائے گی جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔