بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

شاہین آفریدی آؤٹ آف فارم، انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی پریشان

22 دسمبر, 2023 13:52

کراچی: قومی سلیکشن کمیٹی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی فارم سے پریشان ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں اس لیے اگر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں دوسرا ٹیسٹ بھی ہار گیا تو امکان ہے کہ نئے سال کے آغاز پر سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کو آرام دینے کا مقصد ہوگا کہ وہ تازہ دم ہوکر نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے سکیں۔

سڈنی میں تیسرا ٹیسٹ تین جنوری سے شروع ہوگا اور نیوزی لینڈ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل 12جنوری کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ شاہین کی بولنگ انتہائی اہم ہوگی: شاہد آفریدی

ذرائع نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں صائم ایوب اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ جوڑی بنانے کی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاہین آفریدی نے27 اوورز میں 96 اور دوسری اننگز میں 18.2 اوورز میں 76 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔