بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

بی بی ایل: امپائر کے ساتھ بدتمیزی، ٹام کرن پر 4 میچز کی پابندی عائد

22 دسمبر, 2023 14:00

سڈنی: برطانوی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر ٹام کرن پر امپائر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکی دینے پر چار میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے ٹام کرن کو امپائر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکی دینے پر کرکٹ آسٹریلیا نے ایکشن لیتے ہوئے ان پر چار میچز کی پابندی عائد کردی ہے۔

11 دسمبر کو سکسرز اور ہوبارٹ کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل ٹام کرن نے دوران پریکٹس وکٹ پر نہ دوڑنے کی امپائر کی ہدایت کو نظر انداز کیا جس پر امپائر کی جانب سے غصے کا اظہار کیا گیا تو انہوں نے بدتمیزی سے جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: میچ فکسنگ کیس؛ افغان وکٹ کیپر پر 6 برس کی پابندی عائد

تاہم، جمعرات کو ٹام کرن پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے بعد وہ اگلے چار میچز میں سکسرز کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔