پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

سوئے ہوئے کھلاڑی پر 500 ڈالر جرمانہ ہوگا، محمد حفیظ کا قومی کھلاڑیوں کو انتباہ

27 دسمبر, 2023 13:12

میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران کھلاڑیوں پر سختی کرنا شروع کردی ہے۔

ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لئے نئے ایس او پیز واضح کردیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ جو بھی کھلاڑی مجھے گراؤنڈ میں سویا ہوا دکھائی دیا یا وہ ایکٹیو دکھائی نہ دیا تو اسے 500 ڈالر جرمانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا: نعمان علی کی جگہ محمد نواز کا طلب کرلیا گیا

دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے محمد حفیظ کی پابندیوں اور جرمانے کے اعلان پر خفگی کا اظہار کیا ہے۔

کھلاڑیوں نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ قومی ٹیم کو انڈر 16 کی ٹیم بنایا ہوا ہے اتنی پابندیاں اور سختی تو وہاں بھی نہیں ہوتی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔