پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

ویڈیو: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: امپائر رچرڈ النگورتھ لفٹ میں پھنس گئے

28 دسمبر, 2023 13:05

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد کھیل کچھ دیر امپائر کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا۔

میچ میں کھانے کے وقفے کے بعد دونوں ٹیمیں میدان میں آئیں مگر فیلڈ امپائرز کا تھرڈ امپائر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا تو اس لئے میچ کچھ دیر رکا رہا۔

اس کے علاوہ میچ شروع ہونے سے پہلے ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا جس میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹی وی امپائر رچرڈ النگورتھ لفٹ میں پھنس گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئے ہوئے کھلاڑی پر 500 ڈالر جرمانہ ہوگا، محمد حفیظ کا قومی کھلاڑیوں کو انتباہ

میچ رکنے پر فورتھ امپائر فل گلیسپی ایکشن میں آئے، تاکہ خالی باکس کو عارضی طور پر پُر کرسکیں تاہم اتنی دیر میں ایلنگ ورتھ کو لفٹ سے نکال لیا گیا تھا۔

 

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔