پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

میلبرن ٹیسٹ: پاکستانی پیسرز کی تباہ کُن بالنگ، کمنٹیٹرز کے منہ کُھلے رہ گئے

28 دسمبر, 2023 13:41

میلبرن: آسٹریلیا کے خلاف جاری میلبرن ٹیسٹ میں معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے شاہین آفریدی اور میر حمزہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

تیسرے روز کھیل کے آغاز پر شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹاپ آرڈر کو مسمار کردیا، آسٹریلیا کے ابتدائی 4 کھلاڑی محض 16 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: امپائر رچرڈ النگورتھ لفٹ میں پھنس گئے

اس حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر پاکستانی پیسرز کی تعریف کرتے ہوئے ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان میں ایسی بالنگ کو تیز رفتار نہیں کہتے لیکن یہ حقیقی سوئنگ باؤلنگ کا جادو ہے، گرین شرٹس کو یقین ہونا چاہیے کہ وہ یہاں سے جیت سکتے ہیں۔

دوسری جانب دوران گراؤنڈ پر موجود کمنٹیٹرز بھی میر حمزہ کی بالنگ دیکھ کر حیران نظر آئے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔