پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

میلبرن ٹیسٹ: محمد رضوان کے آؤٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

29 دسمبر, 2023 13:51

میلبرن: باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے آؤٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

میلبرن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز پیٹ کمنز کی گیند پر محمد رضوان کے آؤٹ پر سوشل میڈیا پر تھرڈ امپائر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پیٹ کمنز کی گیند پر رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی تاہم بال دستانوں کے اسٹریپ کو لگتی ہوئی وکٹ کیپر کے پاس گئی، اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا تاہم ریویو کرنے پر تھرڈ امپائر نے آؤٹ دیا۔

تاہم دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ ری پلے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسنیکو میٹر اور ہاٹ اسپاٹ پر واضح طور پر کوئی نشان نظر نہیں آرہا تو رضوان کو آؤٹ کیوں قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر گیند بلے باز کے دستانے کو چھوتی ہوئی فیلڈر کے ہاتھ میں جاتی ہے تو آؤٹ قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کو شکست، آسٹریلیا کو سیریز میں برتری حاصل

واضح رہے کہ پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 79 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔