2024 کا سورج سب سے پہلے کہاں طلوع ہوگا؟

دنیا بھر میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور نئے سال کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں طلوع ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق نئے سال کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں طلوع ہوگا اور پھر آسٹریلیا کے شہری نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔
نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی جائے گی جبکہ ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر پر آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا جائے گا۔
نئے سال کے موقع پر تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام پر آتش بازی کی جائے گی جبکہ دبئی کے برج خلیفہ سے بھی آتش بازی کرتے ہوئے نئے سال کی مبارک باد دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2024؛ کن تین ستارو ں کیلئے کامیاب اور خوش قسمت سال ہوگا؟
اس کے علاوہ برطانیہ کے شہری لندن، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر لوگ جشن منانے جمع ہوں گے۔
تاہم پاکستان نے اس بار فلسطینیوں کے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












