پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

سڈنی ٹیسٹ: پلیئنگ 11 کا اعلان، شاہین، امام آؤٹ، صائم کا ڈیبیو کریں گے

02 جنوری, 2024 12:54

سڈنی: آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی جانب سے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اوپنر امام الحق کی جگہ نوجوان صائم ایوب ڈیبیو کریں گے جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ ساجد خان کو موقع دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ: پاکستان کو شکست، آسٹریلیا کو سیریز میں برتری حاصل

پاکستانی پلیئنگ الیون میں اوپنر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔