پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

الوداعی میچ سے قبل ڈیوڈ وارنر کی ’’ٹیسٹ کیپ‘‘ چوری ہوگئی

02 جنوری, 2024 12:52

سڈنی: ٹیسٹ کیرئیر کے الوداعی میچ سے قبل آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی ’’ٹیسٹ کیپ‘‘ چوری ہوگئی۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انکی ٹیسٹ کیپ چوری ہوگئی ہے، سڈنی ٹیسٹ میچ سے قبل میری چوری کی گئی ’’کیپ‘‘ واپس کردیں۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ سوشل میڈیا میرا آخری سہارا ہے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے ہیں تاہم کسی نے ہمارے بیگ کو ہاتھ نہیں لگایا تاہم اگر کسی شخص کے پاس میری ٹیسٹ کیپ ہے تو وہ سڈنی ٹیسٹ سے قبل مجھے واپس کردے، میں اسکا شکر گزار ہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ODI سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

کرکٹر نے کہا کہ براہ کرم میرے سوشل میڈیا کے ذریعے کرکٹ آسٹریلیا یا خود سے رابطہ کریں اور اگر آپ میری ’’بیگی گرین کیپ‘‘ واپس کرتے ہیں تو آپکو اسکے بدلے اپنا بیک پیک دوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔