ابرار احمد نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

لاہور: لیگ اسپنر ابرار احمد مکمل فٹ نہ ہونے کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دستبردار ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ابرا احمد وطن واپس جارہے ہیں جہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کا ری ہیب جاری رہے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے اور انہوں نے دیگر تین کھلاڑیوں زمان خان، حارث رؤف اور اسامہ میر کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق یہ چاروں کھلاڑی پانچ جنوری کو آسٹریلیا سے آکلینڈ پہنچ کر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز کی پریکٹس شروع کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












